کانگریس نے آج الزام لگایا کہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنوں نے اس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں دھاردھار ہتھیار سے
حملہ کیا۔
کانگریس کے ترجمان رنديپ سنگھ سورجےوالا نے کہاکہ "یہ جمہوریت کے لئے سیاہ دن ہے۔
مسٹر آنند شرما پر مودی سرکا ر کی تحفظ یافتہ تنظیم اے بی وی پی کے "غنڈوں" نے سرعام جے این یو کیمپس میں حملہ کیا